Jan 17, 2023 01:35 pm
views : 50
Location : Different places
Lahore- Imran Khan to contest Rajanpur bypoll , PTI-'Q' merger likely within months
چیئرمین پی ٹی آئی عمران
خان کا راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ ، مسلم لیگ ق کا تحریک انصاف
میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ ،مسلم لیگ ن کا نگراں وزیراعلیٰ کیلئے
پرویزالہٰی سے مشاورت کرے گی
سابق
وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے راجن پور ضمنی
الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی
نے پارٹی کی سینئر قیادت اور رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد
تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ، دوسری جانب مسلم لیگ ن
نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے
میں حمزہ شہباز کا نمائندہ نگراں پرویزالہٰی سے ملاقات کرے گا۔
میڈیا
رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الٰہی بڑے سیاسی فیصلے کے تحت اپنے اراکین کے
ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ قبل ازیں پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ق کا
اہم اجلاس طلب کیا تھا۔ دریں اثنا چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی
عمران خان کی پیش کش پر ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا حتمی فیصلہ
کرلیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چودھری پرویز
الٰہی اور مونس الٰہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیش کش کی تھی۔
اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں
ضم کرنے کے حامی ہیں جب کہ مسلم لیگ ق کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے
بھی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی حمایت کردی ہے۔
وزیراعظم پر
تنقید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ
نیند کی گولی سے بھی شہباز شریف کو نیند نہیں آنی۔
میڈیا رپورٹ میں کہا
گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا نمائندہ نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیلئے
پرویز الہٰی سے ملاقات کرے گ ، ن لیگ نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی
کیلئےمشاورتی عمل کا حصہ بنے گی اور حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث
مشاورت کیلئے نمائندہ مقرر کیا جائے گا۔
خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب
پرویزالہٰی نے نگراں حکومت کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط میں تین
نام بھجوادیئے ہیں ، جن میں احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ ، محمد
نصیر خان کے نام شامل ہیں۔