کراچی کے بلدیاتی انتخابات
کے نتائج غیرمعمولی تاخیر کا شکار ، جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی
انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ ، سعید غنی کا کہنا ہے کہ
کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا
غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی پہلے، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔
شہر
قائد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے میں غیرمعمولی تاخیر ہوگئی ہ ،
غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی پہلے، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی
آئی تیسرے نمبر پر ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے
کہا ہے کہ نتائج میں گڑ بڑ کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن زبردستی کسی کو حق
سے محروم نہ کرے، آر اوز ہمیں رزلٹ فراہم نہیں کر رہے، دھاندلی کی کوئی
سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم کراچی کے بلدیاتی
انتخابات میں سادہ اکثریت کی طرف جا رہے ہیں۔
ادارہ نورِ حق میں پریس
کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 106 نشستیں جیت لی
ہیں، 91 نشستوں کا رزلٹ ہمارے پاس آگیا جبکہ 10نشستوں کے حتمی رزلٹ کا
انتظار ہے۔ حافظ نعیم نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔
انہوں
نے کہا کہ اہل کراچی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کراچی کو تباہ و برباد کرنے
والو ں کے بائیکاٹ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے بھاری تعداد میں جماعت
اسلامی کی حمایت کی اور ترازو کو ووٹ دیا۔
انہوں نے کامیابی پر جماعت
اسلامی کے امیدواروں، کارکنان اور عوام کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا
کہ اب شہر کے وارث واپس آگئے ہیں جو اس کو اسکا حق دلائیں گے۔ ہم اپنا
میئر اور ڈپٹی میئر لائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی
وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا،
لوگوں سے رابطہ ہے کوشش کریں گے اتنا نمبر حاصل کرلیں کہ اپنا میئر
بنائیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگوں سے رابطہ ہے کوشش کریں گے اتنا
نمبر حاصل کرلیں کہ اپنا میئر بنائیں، ہماری خواہش تھی کہ ایم کیو ایم
بائیکاٹ نہ کرے، جو جیت کر آگئے وہ اپنی ذمہ داری اور شہریوں کی خدمت کریں
گے۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی نے
پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا، اب تک کے نتائج کے
مطابق پیپلز پارٹی کراچی اور سندھ میں بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔