Jan 14, 2023 06:46 pm
views : 29
Location : Different places
Karachi- Mainly cold, dry weather likely in country , Cold weather to persist in city, says Met office , Commuters facing hurdle on snow paved road during heavy snowfall at the hilly town station
بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ کراچی سمیت ساتھ ملک بھر سردی کی شدید لہر
بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ کراچی سمیت ساتھ ملک بھر سردی کی شدید لہر جاری ہے۔
کراچی
میں آج سے 16 جنوری کے دوران کولڈ ویو کی شدت کا امکان ہے، نواحی علاقوں
میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
کراچی
کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج رات ٹھنڈ
مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اور آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں
مزید اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 6 سے 7
ڈگری رہنے کا امکان ہے، دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، 10 کلو
میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند برقرار ہے، موٹر وے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک بند کی گئی ہے۔
دوسری طرف گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں ہر طرف برف ہی برف نظر آتی ہے۔
سوات اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ بدستوری جاری ہے مالم جبہ روڈ پر برفباری کے باعث سڑک مکمل بلاک ہوگئی۔
سیاحت کی غرض سے مالم جبہ جانے والے شہریوں کو گاڑیوں کے ساتھ سنو چین نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔
دوسری
جانب مری میں برفباری کے بعد سیاحوں کی خاصی تعداد سرد اور خوب صورت موسم
سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچ گئی ہے ، ملکہ کوہسار مر ی میں برفباری کا
سلسلہ تھم گیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے۔
مری میں پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے شہریوں کو پانی کےحصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
موٹروے پولیس نے فیض پور سے جڑانوالہ تک اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کردی ہے۔