Jan 18, 2021 02:00 pm
views : 20
Location : Domestic Place
Lahore- I will be available for Pakistan only once this management leaves, says Muhammad Amir
لاہور، فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلئے مشروط رضامندی ظاہر کردی
گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاہم محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دے کر اس بات کی وضاحت کردی۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں واضح کردوں کہ میں پاکستان کیلئے دستیاب ہوں گا صرف اس وقت جب یہ مینجمنٹ چھوڑ کر چلی جائے گی لہذا صرف اپنی اسٹوری بیچنے کے لیے مجھ سے متعلق جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔
خیال رہے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر فاسٹ بولر محمد عامر نے لنکن پریمیئر لیگ سے واپسی پر اچانک قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے بیان میں محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی موجودہ مینجمنٹ خاص طور پر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس پر متعدد الزامات عائد کیے اور ان کی مینجنٹ میں کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد پی سی بی کے چیف ایکزیکٹو وسیم خان نے بھی محمد عامر سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ پاکستان کے لیے مزید کھیلنے کےلیے تیار نہیں ہیں۔