Jan 18, 2021 01:23 pm
views : 23
Location : Domestic Place
Islamabad- International dealers have apologized for not providing LNG, raising fears of a serious gas crisis in Pakistan
اسلام آباد، انٹرنیشنل ڈیلرز نے ایل این جی دینے سے معذرت کرلی، پاکستان میں گیس بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے گیس درآمد کرنے کیلئے اٹھائیس نومبر دوہزار بیس کوفروری کیلئے دو کارگوز درآمد کرنے کا اشتہاردیا تھا۔ اٹھائیس دسمبر دوہزار بیس کو بولی کے ٹینڈرز کھولے گئے اورپبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹر اتھارٹی (پی پی آر اے) رولز کے مطابق ان کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
سات جنوری دو ہزار اکیس کوکامیاب بولی دہنددگان کو کنٹریکٹ ایوارڈ کیے گئے۔ وسط فروری کے کارگو کیلئے کنٹریک سوکر ٹریڈنگ یوکے جبکہ فروری کے آخری ہفتے کا کنٹریکٹ بھی سب سے کم بولی دینے والی فرم کو دیا گیا لیکن اس وقت تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں گیس مہنگی ہو چکی تھی جس کے سبب دونوں فرموں نے اپنی بولی میں دی گئی قیمتوں پر ایل این جی لانے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد پی پی ایل نے دوسرے اور تیسرے نمبر پر بولی دینے والی فرموں سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی بولی میں اپنی پیش کردہ قیمتوں پر گیس لانے سے انکار کر دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی مہنگی ہونے کے بعد ریاستی ادارے بھی گیس درآمد کرنے سے معذوری کا اظہار کر رہے ہیں۔
پی ایل ایل بولی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کا زرضمانت ضبط کرنے سمیت تمام حربے استعمال کر چکی ہے جو بے سود ثابت ہورہے ہیں، کوئی پاکستان گیس لانے کو تیار نہیں ۔ پاکستان گزشتہ چاربرسوں سے فروری کیلئے اوسطً 7.75 کارگوز درآمد کرتا آیا ہے۔اب پی ایس اوچھ کارگومنگوائے گی جبکہ پی ایل ایل دو کارگودرآمد کریگی۔پی ایل ایل متعلقہ صارفین سے ایل این جی کی ضرورت کے بارے میں بات کررہی ہے ۔اگر ایمرجنسی میں گیس خریدی جاتی ہے تو موجودہ مارکیٹ ریٹ پر خریدنا پڑیگی۔