Jan 13, 2021 03:55 pm
views : 5
Location : Domestic Place
Islamabad- FM Qureshi, Turkish counterpart discuss bilateral ties
اسلام آباد، پاک ترک وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد تعلیمی شعبہ میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے
پاکستان اور ترکی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد دفترخارجہ میں ہوا، دونوں ممالک کے وزراخارجہ نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور ترکی کے مابین مختلف شعبہ جات میں کثیر الجہتی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر مزید خطرناک ثابت ہو رہی ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے کورونا وبا کے معاشی مضمرات شدید نوعیت کے ہیں جن سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے شاندار تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرناہوگا۔
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پرزور دیا۔