Jan 13, 2021 02:08 pm
views : 7
Location : Domestic Place
Islamabad- Shahid Khaqqan Abbasi reached Pakistan from London
اسلام آباد، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شہباز شریف اور مریم نواز کیلئے نواز شریف کا اہم پیغام لیکر وطن واپس پہنچ گئے
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکری رہنما شاہد خاقان عباسی مسلم لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔شاہد خاقان عباسی غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے۔
شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے واپسی پر پانچ روز لندن میں قیام کیا اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔
شاہد خاقان عباسی شہباز شریف اور مریم نواز کیلئے نواز شریف کا اہم پیغام بھی لا رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی سینیٹ الیکشن اور پی ڈی ایم تحریک کی حکمت عملی کے متعلق مریم نواز اور شہباز شریف کیلئے نواز شریف کا پیغام بھی لائے ہیں، وہ رواں ہفتے یہ پیغام دونوں رہنماؤں کو پہنچا ئیں گے۔