Jan 12, 2021 03:55 pm
views : 8
Location : Domestic Place
Karachi- high alert due to fear of Major Terrorist attack in City
کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری کردیا گیا
شہر میں مشتبہ سفید گاڑی کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس الرٹ ہوگئی اور شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری بھی جگہ جگہ تعینات کردی گئی ، پولیس کو انٹیلی جنس اطلاع ملی ہے کہ شہر میں سفید رنگ کی ایک مشتبہ گاڑی داخل ہوچکی ہے جس کے ذریعے دہشت گردی کی کوئی بڑی واردات کی جاسکتی ہے لہٰذا اس سفید کرولا کو جلد از جلد تلاش کیا جائے۔
انٹیلی جنس اطلاع کے تناظر میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے فوری احکامات دیے گئے کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سڑکوں پر موجود رہیں جبکہ اسنیپ چیکنگ فوری طور پر بڑھادی جائے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے فارنزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ عمر بن خالد کو دسمبر دوہزار بیس میں طارق روڈ سے حراست میں لیا گیا اور ملزم کیخلاف ثبوت نہ ہونے پر اسے ذاتی مچلکے پررہا کردیا گیا تھا۔
ملزم عمر بن خالد کے قبضے سے 2 موبائل فونز قبضے میں لیکر فارنزک کیلئے بھیجے گئے تو ڈیجیٹل فارنزک رپورٹ میں ملزم اور اسکے ساتھیوں کیخلاف شواہد مل گئے جس پر ملزم کے ساتھی جنید، ضیا اور اویس کو بھی مقدمے میں نامزد کرلیا گیا۔